عمران خان کو رہا نہیں کیا تو سب نمازِجمعہ کے بعد اسلام آباد میں جمع ہوں مراد سعید

یہ میرا آخری ویڈیو پیغام ہوسکتاہے، پوری قیادت گرفتار ہوچکی ہے، میری گرفتاری کیلیےچھاپے مارےجارے ہیں، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک May 11, 2023
—فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے نامعلوم مقام سے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا تو وہ کل نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد جمع ہوجائیں اور پی ٹی آئی قیادت کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 'پارٹی قیادت کو گرفتار کیا جا چکا ہے، اب کوئی پیغام دینے والا نہیں بچا جبکہ مجھے گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، اس کے بعد میرا کوئی ویڈیو پیغام نہیں آئے گا'۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کی گرفتاری پر ایسا ردعمل نہیں آتا تو وہ لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کو راستے سے ہٹانے کا اتنظام کرچکے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں