پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی ہے اور ان دونوں کی ایک بیٹی مالٹی میری بھی ہے


ویب ڈیسک May 11, 2023
فوٹو: فائل

بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ماضی میں بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ اس وقت اپنی نئی فلم 'لو آگین' کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور انہوں نے ایک تازہ پوڈ کاسٹ اپنے شوہر اور دیگر ساتھی اداکاروں سے اپنی نجی تعلقات پر گفتگو کی ہے۔

پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی ہے اور ان دونوں کی ایک بیٹی مالٹی میری بھی ہے۔

اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جب سنگل تھیں تو وہ ایک رشتہ سے دوسرے رشتہ کی طرف جاتی رہی اور تمام وقت میں کسی ایک کو بھی مکمل وقت نہیں دے سکیں یہاں تک کہ انہیں نک جونس ملے ۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں کے ساتھ ڈیٹ کی اور وہ لوگ جو مجھے فلم سیٹ پر ملتے ان کے ساتھ میرے نجی تعلقات بن جاتے تھے۔

اس موقع پر پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شوہر کی سابقہ گرل فرینڈز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ میں ان کے متعلق کوئی بات سوچتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں