سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی گرفتار

قاسم سوری کو تھری ایم پی او کے تحت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ذرائع


ویب ڈیسک May 11, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم سوری کو تھری ایم پی او کے تحت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق قاسم سوری کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی ،اسد عمر،فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اینکر عمران ریاض خان سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار

مزید برآں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں موجود گلگت بلتستان ہاؤس میں نظر بند کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں