مریض نے پٹی کرنے والی خاتون ڈاکٹر کو ہی قینچی کے وار کرکے قتل کردیا

مشتعل مریض معطل ٹیچر تھا اور گھر والوں سے جھگڑے میں زخمی ہوگیا تھا

مشتعل مریض معطل ٹیچر تھا اور گھر والوں سے جھگڑے میں زخمی ہوگیا تھا

بھارتی ریاست کیرالہ میں سندیپ نامی معطل ٹیچر گھر والوں سے جھگڑے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جسے پولیس نے اسپتال منتقل کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ کے پاؤں میں گہرا زخم آیا تھا۔ 23 سالہ وندانا داس مرہم پٹی کر رہی تھیں کہ زخمی ٹیچر مشتعل ہوگیا اور طبے عملے سے جھگڑ پڑا۔


مشتعل مریض نے تیز دھار میڈیکل آلات چھین کر خاتون ڈاکٹر اور طبی عملے پر حملہ کردیا۔

حملے میں خاتون ڈاکٹر شدید زخمی ہوگئی جنھیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج دم توڑ دیا۔ پولیس نے معطل ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔

خاتون ڈاکٹر کی مریض کے حملے میں ہلاکت پر ریاست بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال کی گئی۔
Load Next Story