ایک ہفتے میں گولڈن ٹیمپل کے قریب تیسرا دھماکا

گولڈن ٹیمپل کے نزدیک 8 اور 6 مئی کو بھی دھماکے ہوئے تھے


ویب ڈیسک May 11, 2023
گولڈن ٹیمپل میں 6 اور 8 مئی کو بھی دھماکے ہوئے تھے؛ فوٹو: فائل

بھارت میں ایک ہفتے میں گولڈن ٹیمپل کے قریب تیسرا دھماکا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکا ہوا۔ رات گئے ہونے والے دھماکے کی شدت زیادہ نہ تھی۔ جس میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

خیال ظاہر کیا ہے کہ ان دھماکوں کا تعلق سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری سے ہے تاہم اب تک ان تینوں دھماکوں کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی۔

یاد رہے کہ گولڈن ٹیمپل کے نزدیک 8 اور 6 مئی کو ہونے والے دھماکوں میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے اور پولیس ان دھماکوں کی بھی نوعیت اور محرکات کا تعین نہیں کرسکی تھی۔

گولڈن ٹیمپل کو عالمی شہرت 1984 کو حاصل ہوئی تھی جب انڈین فورسز نے اندرا گاندھی کے حکم پر یہاں سرچ آپریشن کیا تھا جس میں 83 افراد مارے گئے تھے۔ اس آپریشن کے بعد ہی وزیراعظم اندرا گاندھی کو ان کے سکھ گارڈز نے قتل کردیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں