ٹریفک حادثات کے دوران ماں بیٹے سمیت 5افراد ہلاک
پولیس نے متوفین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائیں
KARACHI:
مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران ماں بیٹے سمیت5افراد ہلاک جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پرسچل کے علاقے میں براق پٹرول پمپ کے قریب کراچی سے حیدر آباد جانے والی کوچ کے پہیوں تلے کچل کر24 سالہ امبرین ، ڈھائی سالہ بیٹا ذوالقرنین اور 22 سالہ زبیر ولد اعجاز ہلاک ہوگئے جبکہ غلام عباس اور8ماہ کی بیٹی ارم زخمی ہوگئی، حادثے کا ذمے دار ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔
جبکہ پولیس نے متوفین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائیں،سچل تھانے کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر خلیل نے بتایا کہ سپر ہائی وے براق پیٹرول پمپ کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے ایک مسافر نے بس کو رکنے کا اشارہ دیا جس پر ڈرائیور نے کچھ فاصلے پر جاکر بس روکی اور اسے پیچھے لا رہا تھا کہ سڑک کے کنارے موٹر سائیکل پر کھڑے ہوئے خاندان کو روند ڈالا جس میں خاتون اور اس کا بیٹا پچھلے پہیوں کے قریب پھنس گئے۔
اس دوران قریب ہی والد کے ہمراہ کھڑا ہوا 22 سالہ زبیر ماں اور بیٹے کو بچانے کے لیے پہنچا تو ڈرائیور نے ایک دم گاڑی چلا دی جو پیچھے کی جانب آئی اور اس دوران تینوں پہیوں تلے کچل کر ہلاک ہوگئے، حادثہ دیکھ کر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ماں اوربیٹاسہراب گوٹھ کے علاقے فقیرا گوٹھ کے رہائشی تھے،پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے ملیر ندی کے قریب موٹرسائیکل پرسوار2 افراد 30سالہ مرتضیٰ اور31 سالہ محمد آصف کو نامعلوم گاڑی نے ٹکرمارکر ہلاک کردیا۔
پولیس نے متوفین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائیں،پولیس کے مطابق متوفین کزنز اور کورنگی ڈھائی نمبرکے رہائشی تھے جو موٹر سائیکل پرگذری کی جانب جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔