جو الیکشن چاہتے ہیں وہ انتشار کیسے پیدا کریں گے عمران خان

ہمیشہ اپنے لوگوں سے کہا کہ انتشار میں نہیں پڑنا، چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مکالمہ


ویب ڈیسک May 11, 2023
—(فوٹو فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جو الیکشن چاہتے ہیں وہ انتشار کیسے پیدا کریں گے؟

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں نے تمام وقت سپورٹرز سے کہا کہ پرامن رہیں، میرے خلاف دہشت گردی سمیت 150 مقدمات بنائے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن ریلی پر حملہ ہوا پھر بھی ریلی ختم کر دی تھی، 25 مئی کو انتشار کا علم ہوا تو مظاہرہ ختم کر دیا تھا، ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں، عدالت فیصلہ کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیشہ اپنے لوگوں سے کہا کہ انتشار میں نہیں پڑنا، جو الیکشن چاہتے ہیں وہ انتشار کیسے پیدا کریں گے؟

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں