عمران خان کی رہائی پر سابق اہلیہ جمائمہ خان کا ردعمل
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سابق وزیراعظم کی رہائی کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائی پر انکی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا ردعمل سامنے آگیا۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی سے متعلق بی بی سی کی خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ، بالآخر حواس بحال ہوگئے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا تھا، اور انہیں آج رات سپریم کورٹ کے مہمان کے طور پر پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں تہڑانے کی ہدایت کی ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔