وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس ملتوی کر کے کابینہ کی میٹنگ بلا لی
اجلاس میں اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں فوج کی تعیناتی کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جسے ملتوی کر کے کابینہ کا اجلاس کو طلب کرلیا گیاہے۔
ایکسپریس نیوز کو وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شرکا کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا، اب یہ اجلاس منگل کو ہوگا۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ قبل ازیں ملک میں جاری کشیدگی، ہنگامہ آرائی اور انتشار کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔