زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر مزید 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

5 مئی کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 4 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،اسٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر کی سطح سے گر کر 9 ارب 99 کروڑ ڈالر ہوگئی، اسٹیٹ بینک ( فوٹو: فائل )

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، اور یہ رواں ہفتے مزید 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔


مرکزی بینک کے مطابق 5 مئی کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 4 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ ہی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر کی سطح سے گر کر 9 ارب 99 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
Load Next Story