عدالتوں کی حدود سے کسی کو بھی گرفتار کرنے کی اجازت نہیں سپریم کورٹ
سکیورٹی کے افراد رجسٹرار کی اجازت سے ہی عدالتوں میں داخل ہو سکیں گے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالتوں کی حدود سے کسی کو بھی گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سکیورٹی کے افراد رجسٹرار کی اجازت سے ہی عدالتوں میں داخل ہو سکیں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سرینڈرکرنے والے ہر شہری کا حق ہے اسے انصاف تک رسائی ملے۔