گوجرانوالہ میں شراب کے نشے میں دھت لڑکیوں کو چھیڑنے والا پولیس اہلکار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

علاقہ مکینوں جب اہلکار کو اس طرح کی حرکت کرنے سے منع کیا تو اس نے ہوائی فائرنگ کیساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں


ویب ڈیسک April 23, 2014
ڈی آئی جی گوجرانوالہ کے دفتر میں تعنیات ہوں یہاں ایک کام سے آیا تھا کہ شہریوں نے تشدد کا نشانہ بناڈالا، اہلکار احمد حسن فوٹو؛ایکسپریس نیوز

KARACHI: شراب کے نشے میں دھت ہو کر لڑکیوں کو چھیڑنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کا شہریوں نے مار مار کر بھرکس نکال دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کی عمران کالونی میں کچا فتومند روڈ پر احمد حسن نامی پولیس اہلکار شراب کے نشے میں دھت ہوکر کالج کی لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہا تھا کہ اس دوران شہریوں کی جانب سے منع کرنے پر اس نے ہوائی فائرنگ کے ساتھ سنگین نتائج کی دھکیاں دی جس پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اورپھر کیا تھا انہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اورشرابی اہلکار کی ایسی درگت بنائی کہ اس کا نشہ ہی اتار ڈالا ۔

شہریوں کی جانب سے درگت بنائے جانے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہلکار کو حراست میں لے کر ٹی ٹی پستول بھی اس کے قبضے سے برآمد کرلی، دوسری جانب گرفتار پولیس اہلکا ر کا کہنا تھا وہ ڈی آئی جی گوجرانوالہ کے دفتر میں تعنیات ہے اور یہاں کام سے آیا تھا کہ شہریوں نے بلاجواز تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں