ملکی تنصیبات کو نقصان پہنچانا وطن سے دشمنی ہے وزیر داخلہ بلوچستان
صوبائی وزیرداخلہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا
وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ ملکی تنصیبات کو نقصان پہنچانا وطن سے دشمنی ہے، پوری قوم کو اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر فخر ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ ملکی تنصیبات کو نقصان پہنچانا وطن سے دشمنی ہے، یہ ملک ہمارا ہے اور اس کی تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز بھی ہماری ہیں۔
صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح اور ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم کو اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر فخر ہے۔
میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کسی فیصلے پر اعتراض ہے تو عدالتیں موجود ہیں۔
قبل ازیں صوبائی وزیرداخلہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔