کراچی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ پارہ 40 ڈگری سے تجاوز

سمندری ہوائیں بند ہونے سے شدید گرمی اور حبس، شہر میں لو کے تھپیڑوں کا راج رہا


Staff Reporter May 11, 2023
فوٹو:فائل

شہر قائد میں جمعرات کو رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا، دن بھر لو کے تھپیڑے چلے، ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر میں سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب شدید گرمی اورحبس رہا، دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے، دوپہر کے بیشتر وقت بلوچستان کی گرم مرطوب مغربی ہوائیں شہر پراثراندازرہیں جس کے سبب دوسرے روز بھی مئی کے مہینے کے اوسط درجہ حرارت(38.8) ڈگری سے زیادہ گرمی ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد رہا، دیہی سندھ کے مختلف اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، جیکب آباد اوردادو میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ ہوئی، دونوں شہروں میں گرمی کا پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج جمعہ اورہفتے کو بھی شہر میں گرم موسم ریکارڈ ہوسکتے ہیں جس کے دوران پارہ 38 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کئی روزتک وسطی اوربالائی سندھ میں پارہ 44 ڈگری کو تجاوز کرسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں