وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات

دونوں رہنماؤں کی سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت


خالد محمود May 11, 2023
فوٹو: ایکسپریس

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے جمیعت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ سربراہ جے یو آئی کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے ریاستی اداروں پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں