برطانیہ نے یوکرین کو اسٹارم شیڈو کروز میزائل فراہم کردیے

ہتھیار یوکرین میں داخل کیے جاچکے ہیں، برطانیہ


ویب ڈیسک May 11, 2023
—فائل فوٹو

برطانیہ نے یوکرین کو 250 کلومیٹر (155 میل) سے زیادہ تک مار کرنے والے اسٹارم شیڈو میزائل فراہم کردیے۔

برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے قانون سازوں کو بتایا کہ ہتھیار "یوکرین میں داخل کیے جاچکے ہیں''۔ دوسری جانب یوکرینی صدر نے کہا کہ کہ کیف اپنا حملہ شروع کرنے کے لیے مزید مغربی بکتر بند گاڑیوں کے آنے کا انتظار کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے ترکی کو روسی میزائل دفاعی نظام یوکرین میں استعمال کرنے کی تجویز دی تھی جسے ترکی نے مسترد کردیا ہے۔ امریکا نے ترکی میں موجود S-400 روسی میزائل دفاعی نظام یوکرین میں استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔

روسی طبقہ اشرافیہ سے قبضے میں لی گئی رقم یوکرین کو منتقل کرنے کی منظوری

دوسری جانب امریکا نے روسی اولیگارچز (اشرافیہ طبقہ جو ملک کے اثاثوں کو کنٹرول کرتا ہے) سے قبضے میں لیے گئے فنڈز کو یوکرین منتقل کرنے کی منظور دے دی۔

امریکا کے اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے تصدیق کی کہ روسی اولیگارچ کونسٹنٹین مالوفیف سے ضبط کی گئی رقم جنگ زدہ ملک کی طرف جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'رقم یوکرین کی تعمیر نو کے لیے امریکا کی طرف سے ضبط شدہ روسی فنڈز کی پہلی منتقلی ہے جبکہ یہ آخری نہیں ہوگی'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |