بھارت میں پاکستان سے متعلق ہمیشہ غلط رائے قائم کی گئی پاکستانی ہائی کمشنر

پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور بھارت سے کئے گئے معاہدوں پرعملدرآمد اور اسے مزید موثر بنانے کا خواہاں ہے,عبدالباسط خان


ویب ڈیسک April 23, 2014
ماضی میں بھارت کی جانب سے مذاکرات میں تعطل کسی کے لئے بھی بہتر نہیں تھا، باسط خان فوٹو: فائل

بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ پاکستان ماضی میں کبھی بھی کسی کے لئے خطرناک ملک نہیں رہا اس حوالے سے اسے ہمیشہ غلط ہی سمجھاگیا۔

نئی دلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عبدالباسط خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام حل طلب مسائل کا واحد راستہ صرف مذاکرات ہی ہیں مگر ماضی میں بھارت نے مزاکراتی عمل کو روکا جو کسی کے لئے بھی بہتر نہیں تھا۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور نریندر مودی کے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار کے خیالات انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور بھارت سے کئے گئے تمام معاہدوں پر عملدرآمد اور اسے مزید موثر بنانے کا خواہاں ہے لیکن پاکستان کو ہمیشہ ایک خطرناک ملک سمجھاگیا حالانکہ حقیقت اس کے برخلاف ہے۔

واضح رہے کہ نریندر مودی نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ باہمی احترام اور تعاون کے اصولوں پر دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں اور اگر وہ وزیر اعظم بنے تو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھائیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں