منوج باجپائی کی فلم نیویارک انٹرنیشل فلم فیسٹیول میں پریمیئر کیلئے منتخب

فلم میں منوج باجپائی کے مداحوں کو ایک سنسنی خیز کورٹ روم ڈراما دیکھنے کو ملے گا


ویب ڈیسک May 11, 2023
فوٹو : فائل

بھارت کے نامور اداکار منوج باجپائی کی نئی سنسنی خیز فلم 'صرف ایک بندہ کافی ہے' نیویارک کے انٹرنیشل فلم فیسٹیول میں پریمیئر کیلئے منتخب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ 54 سالہ اداکار اپنی فلم کے پریمیئر میں شرکت کیلئے جلد ممبئی سے نیویارک روانہ ہوں گے۔

'صرف ایک بندہ کافی ہے' حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور اس فلم میں منوج باجپائی کے مداحوں کو ایک سنسنی خیز کورٹ روم ڈراما دیکھنے کو ملے گا۔

فلم کی کہانی ہائی کورٹ کے ایک عام سے وکیل کے گرد گھومتی ہے جو ہمت اور جرات کے ساتھ ایک نہایت چیلنجنگ کیس لڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

منوج باجپائی کا عدالتی ٹاکرا ایک بااثر مذہبی شخصیت سے ہوتا ہے جس پر نوجوان لڑکی پر ہراسانی کرنے کے الزامات ہیں۔

اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کیلئے ایک عام آدمی کے کردار میں جنگ لڑنا بہترین تجربہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں