پاکستان آرمی کے اقدامات کی بدولت ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات بحال

نو مئی کو پشاور میں مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان میں تھوڑ پوڑ کی اور آگ لگائی تھی جس کی وجہ سے نشریات متاثر ہوئیں


ویب ڈیسک May 11, 2023
فوٹو فائل

پاک فوج کے بروقت اقدامات کی بدولت ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات بحال ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشتعل مظاہرین نے 9 مئی کو احتجاج کے دوران مختلف سرکاری املاک سمیت ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ کیا اور اُسے نقصان پہنچایا تھا۔

حملوں میں ریڈیو پاکستان پشاور کو آگ لگائی گئی جس کی وجہ سے ریڈیو پاکستان کو نقصان پہنچا اور نشریات کا عمل متاثر ہوا۔ پاکستان آرمی نے فوری طور پر حرکت میں آکر ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات کو بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پاکستان آرمی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں بجلی کی فوری بحالی ، صفائی کے انتظام کے لئے 100 سے زائد عملہ فراہم کرنا، ٹوٹ پھوٹ کی شکار جگہوں کی مرمت کرنا اور ٹرانسپورٹ مہیا کرنا ہےْ اس کے علاوہ فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ریڈیو پاکستان پشاور کو مالی امداد بھی دی گئی۔

پاکستان آرمی نے ملک میں مشکل کی ہر گھڑی میں اپنا کردار کیا اور آگے بھی کرتی رہے گیْ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں