پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد عمران خان سرینگر ہائیوے پر اہم خطاب کریں گے، پی ٹی آئی

—فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر کے کارکنوں کو بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کارکن اسلام آباد پہنچیں۔


پی ٹی آئی قیادت نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں کارکنان پُرامن طور پر جمع ہوں۔

پی ٹی آئی کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر سے ہزاروں پرامن پاکستانی صبح 10 بجے سرینگرہائی وے جی-13 اسلام آباد پرجمع ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سرینگر ہائی وے پرعوام سے اہم خطاب بھی کریں گے۔
Load Next Story