پاک فوج سوات کی تعمیر نو اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی آرمی چیف
آرمی چیف نے دورہ سوات کے دوران سیدو شریف میں پوسٹ گریجویٹ کالج اور پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح بھی کیا۔
KARACHI:
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج سوات کی تعمیر نو اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیدو شریف میں پوسٹ گریجویٹ کالج اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا، پاک فوج کے انجینئرز کی جانب سے یو اے ای تعاون پروگرام کے تحت تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ سوات آپریشن کے بعد بحالی کے مرحلے کا حصہ ہے، منصوبے کی افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے سفیراور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج علاقے کی تعمیر نو اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس دوران آرمی چیف نے پوسٹ گریجویٹ کالج اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کام کے معیار کو سراہا۔