پی ٹی آئی قیادت عمران خان کیخلاف سنگین غداری کی قرارداد پیش کرے مراد علی شاہ
ایسی قرارداد جیسا کہ ایم کیو ایم کے قانون سازوں نے الطاف حسین کے خلاف کی تھی، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں تشدد اور حملوں کی مذمت میں پیش کی گئی قرارداد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنے ہی قائد عمران خان کے خلاف سنگین غداری کی قرارداد پیش کرنی چاہیے جیسا کہ ایم کیو ایم کے قانون سازوں نے الطاف حسین کے خلاف کی تھی۔"
سندھ اسمبلی میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی ورکرز کے حملوں اور پرتشدد واقعات کی مذمت پر مبنی قرارداد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پارٹی کے سربراہ عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کی قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کریں۔
انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ کراچی میں پرتشدد واقعات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، ہم نے فوٹیج اور دیگر شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حملوں میں ملوث کسی ایک فرد کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔
انہوں نے حکومت کی حکمت عملی اور مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا لیکن کہا کہ حکومت نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے لیے کہا ہے۔