خیبرپختونخواسمبلی میں خواتین اراکین پرس میں اسلحہ لے کر آتی ہیں سردار بابک کا الزام

جوبھی رکن ایوان میں داخل ہوتے ہوئےتلاشی نہیں دیتا اس کیخلاف کارروائی کی جائےتاکہ ایوان کاتقدس مجروح نہ ہو،نگہت اورکزئی


ویب ڈیسک April 23, 2014
بعض خواتین اراکین اجلاس کے دوران اسلحہ لے کر آتی ہیں جب کہ بعض خواتین اپنے پرس کی تلاشی بھی نہیں دیتی، سردار بابک فوٹو؛فائل

خیبرپختونخواہ اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے خواتین اراکین اسمبلی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے پرس میں پستول لے کر آتی ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ انہیں اسمبلی کے سیکیورٹی حکام کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس کے مطابق اسمبلی کی بعض خواتین اراکین اجلاس کے دوران اپنے پرس میں اسلحہ لے کر آتی ہیں جب کہ خواتین اپنے پرس کی تلاشی بھی نہیں دیتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو خواتین ایسا کرتی ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے کہا کہ پرس کی تلاشی نہ دینے سے ایوان کا تقدس پامال ہو رہا ہے، اسمبلی کا جو بھی رکن ایوان میں داخل ہوتے ہوئے تلاشی نہیں دیتا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ایوان کا تقدس مجروح نہ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں