انٹرپول کی مدد سے چار مطلوب پاکستانی یو اے ای سے گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا


طالب فریدی May 12, 2023
فوٹو: ایف آئی اے

ایف آئی اے نے 4 مطلوب ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق قتل کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو انٹر پول کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کو فلائٹ نمبر PK411 سے لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں صوفی احمد یار، منصور احمد، محمد انصر اور ساجد اللہ شامل ہیں جو پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم صوفی احمد یار گجرانوالہ، منصور احمد ناروال جبکہ ملزم محمد انصر گجرات اور ساجد اللہ پشاور پولیس کو مطلوب تھا، متعلقہ ضلعی پولیس کی درخواست پر NCB انٹرپول پاکستان نے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کی حوالگی انٹرپول پاکستان کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |