مصر نے ملکہ قلوپطرہ پر بنی نیٹ فلکس سیریز پر پابندی عائد کردی

ملکہ قلوپطرہ پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز میں ملکہ کی رنگت سیاہ دکھائی گئی ہے


ویب ڈیسک May 12, 2023
(فائل فوٹو)

مصر نے فرعونی حکمران پر فلمائی جانے والی متنازع نیٹ فلکس سیریز 'کوئین قلوپطرہ' پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے اس فیصلے کے بعد اس سیریز کا اصل حقائق پر مبنی نیا ورژن تیار کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ سیریز مصر کا سرکاری ٹی وی چینل تیار کر رہا ہے جس میں مصری حکمران کے بارے میں ایک اصل حقائق پر مبنی اعلیٰ معیار کا مواد دکھایا جائے گا سیریز میں اصل حقائق کو دکھانے کے لیے تاریخ، آثار قدیمہ اور بشریات کے ماہرین کی مدد بھی لی جارہی ہے۔

ملکہ قلوپطرہ پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز میں ملکہ کی رنگت سیاہ دکھائی گئی ہے جس کا حقیقت سے تعلق نہیں۔ ایک مصری وکیل نے نیٹ فلکس پر ملکہ کو سیاہ رنگت کا دکھانے پر مقدمہ دائر کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ مصری وکیل نے نیٹ فلکس کے فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد مصر میں اسٹریمنگ سروس پر پابندی لگوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

مصری وکیل محمود السمری کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم میں مصری تاریخ کے بجائے افریقہ کی تہذیب دکھائی اور فروغ دی گئی ہے جس کو مصر کی تہذیب کا نام دے کر مصر کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تاہم اب مصر کے سرکاری جینل کی جانب سے بنائی جانے والی فلم میں ماضی کے اصل حقائق کو منظرِ عام پر لایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔