ڈالر کی قدر میں 1434 روپے کی بڑی کمی

انٹربینک میں ڈالر 14.34 روپے گھٹ کر 284.59 روپے کی سطح پر آگیا۔


ویب ڈیسک May 12, 2023
انٹربینک میں ڈالر 14.34 روپے گھٹ کر 284.59 روپے کی سطح پر آگیا۔

کئی روز کی اونچی اڑان کے بعد ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا۔

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 14.34 روپے گھٹ کر 284.59 روپے کی سطح پر آگیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 7 روپے گھٹ کر 292روپے کی سطح پر آگیا۔

ملک میں دو روز سے جاری سیاسی کشیدگی, مختلف علاقوں اور شہروں میں پرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتاریوں سے بگڑتی ہوئی صورتِحال نے ناصرف معاشی حالات کو مزید بگاڑ دیا ہے بلکہ روپیہ کو تاریخ ساز حد تک بے قدر کردیا ہے۔ گزشتہ 13مہینوں میں روپیہ کی 63.45 فیصد ڈی ویلیوایشن ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستانی کرنسی کی قدر میں اس بڑی گراوٹ سے ملک میں آنے والے ہفتوں میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر صرف 4.4 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ معاشی اشاریے معیشت کا پہیہ سست ہونے کی نشاندہی کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں