امریکی سینیٹرکا پاکستان کی صورتحال پراظہارِ تشویش انٹرنیٹ بحالی کا مطالبہ
پاکستان میں مضبوط جمہوریت امریکا کے مفاد میں ہے، ترجمان وزارت خارجہ
امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینڈیز نے پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باب مینڈیز نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش معلومات تک رسائی کے بنیادی حق سے عوام کو محروم رکھنے کے مترادف ہے۔
سینیٹر باب مینڈیز نے مزید کہا کہ پاکستان کی صورت حال پر سخت تشویش ہے۔ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔
قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے بھی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کو معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے ہم منصوبوں کے ساتھ گفتگو میں انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی سمیت اہم امور پر بات کی ہے۔
ویدانت پٹیل نے کسی ایک جماعت کو پسند یا ناپسند کرنے کے تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہی کیا دنیا میں کہیں کوئی پسندیدہ امیدوار یا جماعت نہیں۔ پاکستان میں مضبوط جمہوریت امریکا کے مفاد میں ہے۔ ہم وہاں صرف جمہوری اقدار اور قانون کا احترام چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری اور اس کے ردعمل میں پھوٹنے والے ہنگاموں کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی جو تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے۔