بلوچستان میں ایف سی کیمپ پر حملے میں 2 جوان شہید

جوابی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے

جوابی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے

دہشت گردوں کے ایک گروپ نے صبح سویرے شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے آپریشن جاری ہے. اورایک عمارت کے کمپلیکس میں گھیرے ہوئے ہیں. کمانڈر 12 کور کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔


سیکورٹی فورسز نے اب تک دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے. فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

کلیئرنس آپریشن کے دوران دو فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا. جبکہ تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہیں۔
Load Next Story