جمائما کے بھائی بھی عمران خان کی حمایت میں میدان میں آگئے
عمران خان عالمی سیاست داں اور ایک ماحول دوست شخصیت ہیں, زیک
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سابق اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ عمران خان سے محبت کرتا ہوں۔ گرفتاری اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر ان کے لیے فکر مند ہوں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ ذاتی طور پر میں عمران خان کی شخصیت سے بہت متاثر ہوں اور وہ ہمارے پورے خاندان کے رول ماڈل ہیں۔ میں نے انہی سے کرکٹ سیکھی۔
زیک گولڈ اسمتھ نے مزید کہا کہ عمران خان عالمی سیاست داں اور ایک ماحول دوست شخصیت ہیں جن کے کریڈٹ پر بلین ٹری جیسا لازوال منصوبہ ہے۔ مجھے امید ہے وہ اپنی شخصیت کے بل پر اس بحران اور مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔
جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ پاکستان کی صورت حال سے بہت زیادہ واقف نہیں نہ ہی میں ان معاملات میں پڑنا چاہتا ہوں لیکن واثق یقین ہے کہ اس صورت حال میں عمران خان کی ہی فتح ہوگی۔
ادھر برطانوی حکومت نے زیک گولڈ اسمتھ کے عمران خان کے حق میں بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ 2016 میں لندن کے میئر کے الیکشن میں عمران خان نے پاکستانی نژاد صادق خان کے بجائے گولڈ اسمتھ کی حمایت کی تھی اور ان کی انتخابی مہم بھی چلائی تھی۔