کور کمانڈر پشاور کا ریڈیو پاکستان کا دورہ نقصانات کا جائزہ

ریڈیو پاکستان کی بحالی میں مزید تیزی لائی جائے، کور کمانڈر کی ہدایت


ویب ڈیسک May 12, 2023
ریڈیو پاکستان کی بحالی میں مزید تیزی لائی جائے، کور کمانڈر کی ہدایت (فوٹو: ایکسپریس ٹی وی)

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ہونے والے مظاہروں اور ہنگامہ آرائی کے دوران ریڈیو پاکستان میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کور کمانڈر پشاور نے دورہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کور کمانڈر پشاور کو ریڈیو پاکستان میں ہونے والے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور ہدایات جاری کی کہ ریڈیو پاکستان کی بحالی میں مزید تیزی لائی جائے۔

کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج کا عملہ مختلف کاموں کے حوالے سے ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی اور صفائی میں مصروف عمل ہے، پاک فوج کی طرف سے ٹراسمیٹر کی تنصیب، عمارت کی مرمت کرنے سمیت مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے ملازمین کو سی ایم ایچ اسپتال میں مکمل علاج فراہم کیا جائے گا۔

یاد رہے پاک فوج کی مدد سے پچھلے دن ہی اپنی نشریات دوبارہ شروع کردی ہے جو کہ اس بات کا عزم ہے کہ فوج اور عوام ساتھ ساتھ ہے۔

1

2

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں