دیپیکا پڈوکون بطور ’گلوبل اسٹار‘ ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں
دیپیکا پڈوکون فلم ’فائٹر‘ میں ہریتھیک روشن اور ’پروجیکٹ کے‘ میں پرابھاس کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین پر سامنے آرہی ہیں
بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون بطور 'گلوبل اسٹار' ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔
اداکارہ کے شوہر رنویر سنگھ نے خوشی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں میگزین کے سرورق کی تصویر شیئر کی اور لکھا 'آئیکونک'۔
دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کی پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کیا اور کیپشن لکھا کہ یہ میری خوشی کی جگہ ہے۔
سمبا اداکار نے اپنی بیوی کیلئے ایک الگ انسٹاگرام پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے دیپیکا کیلئے لکھا کہ دنیا تمہارے قدموں میں ہے اور مجھے تم پر فخر ہے۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی ایک دوسرے کی پروفیشنل کامیابیوں کو اسی طرح مناتے ہیں اور وہ کھل کر ایک دوسرے کو داد دیتے ہیں۔
شوبز مصروفیات کے مطابق دیپیکا پڈوکون فلم 'فائٹر' میں ہریتھیک روشن اور 'پروجیکٹ کے' میں پرابھاس کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین پر سامنے آرہی ہیں۔