سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس 16 مئی کو سماعت کے لیے مقرر

کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کرے گا


ویب ڈیسک May 12, 2023
(فوٹو فائل)

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس 16 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس 16 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کرے گا۔

بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت کی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، اس کیس کی آخری سماعت 16 مارچ کو کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں