امارات ایئرلائن کی پیشکش صرف 9 درہم میں ’یورپ ٹور‘ کی بکنگ

اس پیشکش کا مقصد دنیا میں سیاحت کو فروغ دینا ہے، امارات ایئرلائن


ویب ڈیسک May 12, 2023
یورپ ٹور پر پیشگی بکنگ 24 مئی تک کی جا سکتی ہے؛ فوٹو: فائل

امارات ایئرلائن نے یورپ ٹور پر جانے والے اپنے صارفین کے لیے نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صرف 9 درہم کی ادائیگی پر یورپ ٹور کی بکنگ ہوجائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق معروف ایئرلائن کمپنی امارات کی اس خصوصی پیشکش سے فائدہ اُٹھانے کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔ صرف 9 درہم کی ادائیگی سے نہ صرف فلائٹ بلکہ ہوٹل بھی بک ہوجائے گا۔

امارات ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کا مقصد دنیا میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

یورپی ممالک کے علاوہ اس اسکیم کے ذریعے ترکیہ اور اٹلی کا سفر بھی کیا جا سکتا ہے۔ 24 مئی تک بکنگ کروانے والے سیاح 30 نومبر تک کسی بھی وقت سفر پر روانہ ہوسکتے ہیں تاہم سفر سے 25 روز قبل بقیہ رقم جمع کرانا ہوگی۔

خیال رہے کہ پیشگی بکنگ منسوخ کرانے پر 90 درہم ناقابل واپس ہوں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں