سپریم کورٹ میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

آئین کے تحت سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رکھتی، الیکشن کمیشن کا مؤقف


ویب ڈیسک May 12, 2023
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے 14 مئی کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی.

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی 14 مئی کو انتخابات کروانے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کی سماعت 15 مئی کو ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے اپنی نظر ثانی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رکھتی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کی ملک میں ایک ساتھ الیکشن کروائے جائیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ 14 کو پنجاب میں انتخابات کروانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں