پی ٹی آئی مظاہرے میں گرفتار خاتون کو شوہر کے انتقال پر دو بیٹیوں سمیت رہا کرنے کا فیصلہ
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو جلد قانونی کارروائی مکمل کرتے ہی رہا کرنے کی ہدایت کردی
سابق وزیراعظم عمران خان کی حراست کے خلاف لبرٹی میں مظاہرے کے دوران گرفتار ہونے والی خاتون کو شوہر کے انتقال کے بعد پنجاب کی نگران حکومت نے دو بیٹیوں سمیت رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو خاتون اور بیٹیوں کو جلد قانونی کارروائی مکمل کرتے ہی رہا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضروری کارروائی مکمل کرکے خاتون اور بیٹیوں کو آج ہی رہا کیا جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ مظاہرے کے دوران خاتون اور ان کی دو بیٹیوں کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔