سہیل خان کا اپنے بھائی سلمان خان کے ساتھ ایکشن فلم بنانے کا عندیہ
سلمان خان اور سہیل خان اس سے قبل ’ہیلو برادر‘، ’جے ہو‘ اور ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ جیسی فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں
بالی وڈ اداکار اور فلمساز سہیل خان نے اپنے بھائی سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے نئے فلمی پروجیکٹ کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔
سہیل خان نے حال ہی میں یاسمین کراچی والا کے پائیلیٹ اسٹوڈیو کی تقریب میں شرکت کی جہاں نے انہیں انکشاف کیا کہ وہ ایک پروجیکٹ پر کام کررہے جو ممکنہ طور پر ایکشن فلم ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ایکشن فلم کیلئے پہلا انتخاب میرا بھائی سلمان خان ہے لیکن اس کردار کو میرے بھائی کے لئے مناسب بھی ہونا چاہئے۔
سہیل خان نے خبردار کیا کہ سلمان خان اگرچہ میرے بھائی ہیں لیکن وہ نہایت پروفیشنل ہیں، یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ اس کردار کو پسند یا ناپسند کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے اس پروجیکٹ سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور میں اس کیلئے سلمان خان سے رابطہ کروں گا اور جب آپ سلمان کے ساتھ فلم بنانا چاہتے ہیں تو فلم سے توقعات بڑھ جاتی ہیں۔
سلمان خان اور سہیل خان اس سے قبل 'ہیلو برادر'، 'جے ہو' اور 'پیار کیا تو ڈرنا کیا' جیسی فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔