ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق میڈیا میں چلنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں مریم اورنگزیب
میڈیا سے درخواست ہے کہ بغیر تصدیق خبریں نہ چلائے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق میڈیا میں چلنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہکابینہ کے اجلاس میں ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ سے متعلق کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوا۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ بغیر تصدیق خبریں نہ چلائے۔