ریڈ زون میں کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہے اسلام آباد پولیس

وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، پولیس


ویب ڈیسک May 12, 2023
پی ڈی ایم نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے ( فوٹو: فائل )

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور ‏ریڈ زون میں کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق ‏قانون سب کے لیے برابر ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں