
مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد گڑھی شاہو کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ یقعوب عاطف نے پانی دا بلبلہ گاکر راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ وہ 25 سال سے زائد عرصہ تک شوبز کے ساتھ وابستہ رہے۔
یعقوب عاطف لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پیدا ہوئے، 70 کی دہائی میں پہلی مرتبہ پانی کا بلبلہ گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا، یعقوب عاطف نے اپنے آخری ایام کافی مشکل میں گزارے۔
ایک انٹرویو میں ںان کا کہنا تھا کہ ان کی گزر بسر کرنے والی اللہ تعالی کی ذات ہے، پنجاب حکومت کی طرف سے پہلے 25 ہزار روپے ملتا تھا، یہ رقم کم ہوتے ہوئے اب صرف پانچ ہزار روپے رہ گئی ہے، ظاہری بات ہے اس معمولی رقم سے گزارا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔