72 گھنٹے سے زائد بند رہنے کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی

عمران خان کی گرفتاری کے بعد امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی


ویب ڈیسک May 12, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان میں 72 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی، یوٹیوب، ٹویٹر، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک عوام کی رسائی ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے بعد ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا تک عوام کی رسائی روک دی گئی تھی۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر موبائل انٹرنیٹ، یوٹیوب ، ٹویٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس تک پاکستانی عوام کی رسائی روک دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج، توڑ پھوڑ، انٹرنیٹ بندش سے قومی خزانے کو ساڑھے تین ارب روپے کا نقصان

انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے ملک میں موبائل کمپنیوں اور فری لانسنگ کی صنعت کو بڑا دھچکا لگا تھا جب کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش پر امریکا سمیت کئی ممالک اور عالمی اداروں نے تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔