تربوز دل کے لیے مفید مزید سائنسی ثبوت مل گئے

تازہ تحقیقات کے مطابق فائبر، وٹامن سی اور پوٹاشیئم سے بھرپور تربوز دل کو توانا رکھتے ہوئے امراض کو دور کرتا ہے


ویب ڈیسک May 13, 2023
تربوز کھانے سے قلب کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ فوٹو: فائل

موسمِ گرما کا شاندار پھل، تربوز اب ہرجگہ عام دستیاب ہے۔ اگرذیابیطس کی شکایت نہیں تو ضرور اسے کھائیں اور طبی فوائد سے بھرپور اجزا کا خزانہ پائیں۔

تحقیقی جرنل، نیوٹریئنٹس میں شائع رپورٹ کے مطابق تربوز کھانے سے بہت حد تک غذائی ضروریات پوری ہوجاتی ہے۔ اس ضمن میں نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامنیشن سروے کو 2003 سے 2018 تک جاری رکھا گیا ہے۔ معلوم ہوا کہ جن افراد نے وافرمقدار مین تربوز کھائے تھے، ان کے جسم میں وٹامن اے، وٹامن سی، ریشوں (فائبر)، پوٹاشیئم اور میگنیشیئم کی اچھی مقدار دیکھی گئی۔

اس لیے ضروری ہے کہ روزانہ 100 گرام تربوز ضرور کھائے جائیں۔ اس میں موجود لائسوپین ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو دل کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ 100 گرام تربوز سے ہمارے بدن کو 9 سے 13 ملی گرام لائسوپین مل جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹماٹر کے مقابلے میں یہ مقدار 40 فیصد زائدے ہیں۔

تربوز کا دوسرا اہم جزو سٹرولین ہے جو رگوں کو لچکدار کرتے ہوئے انہیں کھلے رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

اسی لیے ماہرین زور دے رہے ہیں کہ اس موسم میں تربوز کا بھرپور استعمال کیا جائے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں