عمران خان کی زمان پارک واپسی پر کارکنان کا جشن
کارکنان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی واپسی پر آتشبازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہوکر لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہچ چکے ہیں جہاں پر پی ٹی آئی کارکنان نے ان کی گاڑی کو پہنچتے ہی اپنے حصار میں لے لیا۔
زمان پارک اور ٹھوکر نیاز بیگ کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد جشن منا رہی ہے۔ کارکنان عمران خان کے استقبال کیلئے موجود ہیں اور آتش بازی جاری ہے جبکہ کارکنان میں عمران خان کی رہائی پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کو پیر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا
واضح رہے کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رہائی کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے لاہور واپسی کے راستے بلاک کردیے تھے۔ عمران خان نے انتظامیہ کو 15 منٹ کا الٹی میٹم دیا تھا۔
کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد روٹ کلیئر ہوئے اور عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوئے اور قافلے کی صورت میں لاہور پہنچے۔