جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنیوالے بیشتر شرپسندوں کی شناخت ہوگئی

شرپسند آتشیں اسلحہ، ڈنڈوں، پتھروں اور پٹرول بموں سے لیس تھے ، انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر درج

(فوٹو فائل)

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیشتر شر پسندوں کی شناخت کر لی۔

ذرائع کے مطابق شرپسندوں میں دانش منیر سکنہ لاہور، سعود سکنہ لاہور، عدنان اشرف سکنہ لاہور، فاروق زمان سکنہ راولپنڈی، علی حسن عباس سکنہ لاہور، چوہدری مسعود معراج سکنہ لاہور، محمد تیمور جعفر سکنہ لودھراں، علی افتخار سکنہ لاہور، عامر حمزہ سکنہ پاک پتن، وقاص پرویز سکنہ لاہور، سجاد سعید سکنہ ملتان، یوسف گلزار سکنہ لاہور، محمد ارسلان سکنہ لاہور اور علی رضا سکنہ اوکاڑہ شامل ہیں۔


شر پسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ جناح ہاؤس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیا و دستاویزات چوری کرنے والوں کے خلاف مزید تیزی سے قانون حرکت میں آگیا۔ اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہو چکی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی اور پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لیا۔

شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پر تشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند آتشیں اسلحہ، ڈنڈوں ، پتھروں اور پٹرول بموں سے لیس تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے مزید افراد جنہوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔
Load Next Story