مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے آئی ایم ایف نے معاہدہ نہیں کرنا تو نہ کرے اسحاق ڈار

مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالرکی بیرونی ادائیگیوں کا پلان ہے، وفاقی وزیر خزانہ


Numainda Express May 13, 2023
مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالرکی بیرونی ادائیگیوں کا پلان ہے، وفاقی وزیر خزانہ—فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدہ نہیں کرنا تو نہ کرے، ہم مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے، اگر نہیں کرنا چاہتا، تو نہ کرے، ہم اس کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے، مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کا پلان ہے، 3.7 کی ادائیگیوں میں کوئی پریشانی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو نویں اقتصادی جائزے کی کامیابی کیلیے اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈنے جتنے پیشگی اقدامات کہے کرلیے، اب مزید نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ ہو یا نہ ہو پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، وزیر خزانہ

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے، اگر نہیں کرنا چاہتا، تو نہ کرے، اس کے مطالبے پر ہم مزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان کا مزید 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں