سیکیورٹی انویسٹمنٹ بینک کی شریعت کے مطابق انویسٹمنٹ بینک میں تبدیلی کیلیے درخواست

سیکیورٹی انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ ایک نان بنکنگ فنانس کمپنی کے طور پر لائسنس یافتہ ہے

سیکیورٹی انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ ایک نان بنکنگ فنانس کمپنی کے طور پر لائسنس یافتہ ہے۔ فوٹو: ایس آئی بی

سیکیورٹی انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ نے شریعت کے مطابق انویسٹمنٹ بینک میں تبدیل ہونے کیلیے درخواست دیدی ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کی گائیڈلائنز فار آفرنگ اسلامک فنانشل سروسز 2023 کے نتیجے میں سیکیورٹی انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ نے ان شریعت کے مطابق انویسٹمنٹ بینک میں تبدیل ہونے کیلیے درخواست دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن چھوٹے قرضوں کیلیے ایس ای سی پی لائسنس ضروری


یہ تبدیلی ایک ملٹی اسٹیج عمل ہوگا، سیکیورٹی انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر لسٹڈ اور کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ایک نان بنکنگ فنانس کمپنی کے طور پر سرمایہ کاری کی مالیاتی خدمات انجام دینے کیلیے لائسنس یافتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی نے نئے سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل کی منظوری دیدی

اب سکیورٹی انویسٹمنٹ بنک لمیٹڈ نے کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 451 اور شریعہ گورننس ریگولیشنز 2018 کے تحت شریعت کے مطابق کمپنی ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ایس ای سی پی کو درخواست دی ہے۔
Load Next Story