ورلڈکپ جنوبی افریقی ٹیم میں ڈوپلیسی کی واپسی کا امکان

سابق کپتان محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے ہمارے ذہن میں ہیں، کوچ روب والٹر

سابق کپتان محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے ہمارے ذہن میں ہیں، کوچ روب والٹر ۔ فوٹو: دی اسپورٹس

جنوبی افریقہ ون ڈے ورلڈ کپ میں فاف ڈوپلیسی کو موقع دینے پر غور کرنے لگا۔

وائٹ بال ٹیم کے کوچ روب والٹر نے کہا کہ سابق کپتان محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے ہمارے ذہن میں ہیں، سردست ان کی توجہ عالمی سطح پر منعقد ہونے والی ٹی 20 لیگز کھیلنا ہے لیکن انھوں نے ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، یعنی خود بھی ملکی ٹیم میں واپسی کا راستہ کھلا رکھا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ2023 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

یاد رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت سنبھالنے والے ڈوپلیسی سردست آئی پی ایل کے ٹاپ اسکورر بھی ہیں،انھوں نے اب تک 57.60 کی اوسط اور 157.60 کے اسٹرائیک ریٹ سے 576 رنز بنائے ہیں۔

والٹر نے کہا کہ ڈوپلیسی سے میری گفتگو ہوئی ہے، وہ ٹی 20 لیگز سے پیسہ بنا رہے ہیں، میں ہمیشہ ہی ان کے ساتھ کھل کر بات کرتا ہوں، 50 اوورز کی کرکٹ میں کام کا دباؤ مختلف نوعیت کا ہوتا ہے، اس کے جسمانی تقاضے بھی ٹی 20 سے مختلف ہیں،یہ سب کچھ ذہن میں رکھ کر ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔
Load Next Story