پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تیاریاں عروج پر پریانکا چوپڑا بھی پہنچ گئیں
پرینیتی اور راگھو چڈھا کے گھر کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے
بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے سیاسی رہنما دوست راگھو چڈھا کی منگنی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں کناٹ پیلس کے کپور تھلہ ہاؤس میں پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی منگنی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
تھلہ ہاؤس، پرینیتی اور راگھو چڈھا کے گھر کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
پرینیتی چوپڑا بھی منگنی کیلئے دہلی پہنچ گئی ہیں جبکہ امریکہ میں مقیم ان کی کزن پریانکا چوپڑا بھی اپنے شوہر کے ہمراہ دہلی آچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرینیتی اپنی منگنی کے موقع پر منیش ملہوترا کا تیار کردہ لباس پہنیں گی جبکہ راگھو اپنے ماموں فیشن ڈیزائنر پون سچدیوا کا ڈیزائن کردہ لباس پہنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی رواں ہفتے ہوگی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
یاد رہے کہ اب تک پرینیتی اور راگھو چڈھا کی جانب سے منگنی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ دونوں آج منگنی کرنے والے ہیں۔