لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لے لیا
عدالت نے سنگل بینچ کا حکم واپس لیا، مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی
ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا حکم واپس لے لیا۔
عدالت نے عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے سے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا، جس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اُنہیں گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا حکم واپس لے لیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے تحریری حکم جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے کچھ سوالات اٹھائے مگر چیف جسٹس نے فائنل لارجر بینچ کو بھجواتے وقت ان سوالات کا حوالہ نہیں دیا ۔ اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں میں بھی اسی نوعیت کے سوالات اٹھائے گئے ۔ فریقین نے اس حوالے سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا ہے ۔
عدالت نےکیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی۔