بھارتی فلم ساز نے عمران خان پر اُن کی فلم کا گانا چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا
وویک اگنی ہوتری کا کہنا ہے عمران خان نے اپنی ویڈیو پر غیر قانونی طور پر ان کی فلم کا گانا استعمال کیا ہے
بھارتی فلم ساز وویک اگنی ہوتری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر بالی ووڈ کی فلم کا گانا چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
وویک اگنی ہوتری نے ٹوئٹر پر عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کی ویڈیو پر چلنے والا گانا ان کی فلم 'دی کشمیر فائلز' کا آفیشل گانا ہے۔
وویک اگنی ہوتری کا کہنا ہے عمران خان نے اپنی ویڈیو پر غیر قانونی طور پر ان کی فلم کا گانا استعمال کیا ہے۔
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ گانا شاعر فیض احمد فیض کا تحریر کردہ ہے تاہم انہوں نے اس گانے کے حقوق فیض ہاؤس سے لے رکھے ہیں اور یہ ان کی فلم 'دی گشمیر فائلز ' کا نئے ورژن پر بنا گانا ہے۔
یاد رہے کہ 'ہم دیکھیں گے' پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی نظم ہے جو کہ بےحد مشہور ہے اور اب تک اس کے کئی ورژن بنائے جاچکے ہیں۔