کرناٹک انتخابات بی جے پی نے کانگریس کے ہاتھوں اپنی شکست تسلیم کرلی

آج کرناٹک میں نفرت کا بازار بند اور محبت کی دکان کھل گئی، راہل گاندھی


ویب ڈیسک May 13, 2023
یہ کرناٹک کے عوام کی فتح ہے، راہل گاندھی:فوٹو:فائل

بھارتی ریاست کرناٹک کے انتخابات میں کانگریس نے انتہاپسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کو عبرتناک شکست دے دی۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک کی گئی ووٹوں کی گنتی کے مطابق کانگریس پارٹی کرناٹک میں 130 نشستیں جیت چکی ہے یا اسے برتری حاصل ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی کی انتہا پسند جماعت بی جے پی کو 66 سیٹوں پر سبقت حاصل جبکہ جے ڈی ایس پارٹی 22 نشستیں جیت چکی ہے۔

کرناٹک کی ریاستی اسمبلی 224 ارکان پر مشتمل ہے اور وزیراعلیٰ کے لیے کسی بھی جماعت کا 113 نشستیں جیتنا ضروری ہے۔130 نشستیں جیتنے کے بعد اب کرناٹک کا وزیراعلیٰ کانگریس کا ہوگا اور کانگریس بغیر کسی اتحادی جماعت کے ریاستی حکومت بنائے گی۔ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کرناٹک میں انتخابی فتح کے بعد بیان میں کہا کہ نفرت کا بازار بند ہوگیا اور محبت کی دکان کھل گئی ہے۔یہ کرناٹک کے عوام کی فتح ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں بی جے پی کی انتخابی ریلیوں میں بھرپور شرکت کی تھی اور حسب معمول اپنی تقریروں میں پاکستان کیخلاف بات کرکے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جس میں انہیں منہ کی کھانی پڑی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں